4 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام آج یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ابنا: پاکستان کے صدرنےاپنے پیغام میں مزید کہا: گذشتہ چھ عشروں سے کشمیری عوام نے اپنی آزادی اور وقار کی سر بلندی کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل اور اپنے لیے انصاف اور مساوات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا پر امن حل تلاش کرتے ہوئے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ کشمیریوں کی منصفانہ نصب العین کے لیے ان کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

پاکستان کے صدرکا5فروری کےحوالے سے یہ پیغام ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو تجارت میں پسندیدہ ملک قرار دیۓ جانے پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرسمیت پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے بھی حکومت پاکستان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے-....... /169